یوم بدر اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کا یوم وفات آج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم غزوہ بدراور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں مختلف تنظیمیں اور جماعتیں ملک کے تمام علاقوں میں جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کر رہی ہیں جس میں مقررین ام المومنین سید ہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے فضائل ومناقب اور غزوہ بدر میں صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم کی بے مثال جرأت و بہادری، شجاعت اور حضور صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ والہانہ عشق ومحبت کے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں