یوم شہادت مولا علی کرم اﷲ وجہہ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی اوفیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری۔ یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھر سے دو ہزار سے زائد پولیس کے افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ یوم شہادت حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کے سلسلہ میں 13جلوسوں اور 39مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی،خارجی راستوں پر انتہائی سخت چیگنگ کی جائے گی۔ سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی 52 ٹیمیں بھی شہر کے گردونواح کے اہم حساس مقامات پر گشت کرتی رہیں گی۔ اس کے علاوہ پولیس فورس کی11 ریزور کو پولیس لائنز میں سٹینڈ ٹو رکھا گیا ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں