یوم علی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے

ساہیوال (بیوروچیف)ڈی پی ا ونے یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،یوم علی کے حوالے سے روائتی اور لائسنسنی پروگرام ہی منعقد ہو سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او رانا طاہر رحمان کا معاشرتی امن کے قیام و استحکام پر مکمل فوکس ہے،ان کی مانیٹرنگ میں ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پولیس کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے ضلع بھر میں کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا،ضلع بھر میں نما زتراویح سمیت پنجگانہ نمازوں کی سیکورٹی کیلئے پولیس مکمل مستعدی سے سیکورٹی ڈیوٹی دے رہی ہے۔گزشتہ روز ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل احکامات دیتے ہوئے ڈی پی اورانا طاہر رحمان نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں