14

یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران لڑائی میں 10 کھلاڑی زخمی

سرگودھا (سپورٹس نیوز)یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران لڑائی میں 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔پولیس نے بتایاکہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو ڈندوں،لاتوں اور گھونسوں سے مارا جس کے نتیجے میں مردان اور سرگودھا کی ٹیموں کے 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں