یونیورسٹی فیصل آباد میں ابلاغیات کے طلباو طالبات کیلئے ورکشاپ کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام طلبہ اور طالبات کے لیے جدید دور کی ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی اہمیت اور پریکٹیکل کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن کیکوار ڈینیٹر اویس ستار اور میڈم زرناب بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں آئی پی سی انٹرنیشنل فوٹوگرافی کونسل اقوام متحدہ کے گولڈ میڈلسٹ انٹرنیشنل فوٹو جرنلسٹ محمد طاہر نے طور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ محمد طاہر نے طلبہ و طالبات کو ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی اہمیت اور پریکٹیکل کی صورت میں کس طرح ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی جا سکتی ہے اور فوٹوگرافی میں نئے آنے والے سٹوڈنٹ کے لیے کیمرے کے بارے میں بتایا۔ کیمرے میں مین تین چیزوں کی بہت اہمیت ہے ۔ آئی ایس او۔ اپرچر ۔شٹر سپیڈ۔ فوٹوگرافی کی اقسام: لینڈ سکیپ، وائلڈ لائف، پورٹریٹ ،کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر محمد طاہر نے طلبا و طالبات کو بتایا کہ حاضر جدید دور میں فوٹوگرافی کی صورت میں کہ جس سے آپ اپنا نام بنا سکتے ہیں بلکہ آپ فوٹوگرافی کے ذریعے اپنے اداروں کا اور پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دکھا سکتے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران طلبا اور طالبات نے محمد طاہر سے مختلف سوالات بھی کیے کیمرے کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کے اینگل کو کس طرح طلبا اور طالبات استعمال کر کے اپنی ایک نئی اور جدت سے بھرپور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر محمد طاہر نے طلبہ طالبات کو بتایا کہ نیوز فوٹوگرافی کیا ہوتی ہے اور اس کو کس طرح کیا جا سکتا ہے کس ایونٹ کو کس طرح آپ نے فوٹوگرافی میں اپنی عکس بندی کرنی ہے اور کس طریقے سے کس اینگل پر کھڑے ہو کر نیوز فوٹو بنائی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف فیصل آباد کی انتظامیہ نے اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے تعلیمی پروگرامز کے انعقادکاعزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں