یونیورسٹی کے طلبہ مقابلے کے امتحان کی تیاری ضرور کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول سروسز اکیڈمی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ مقابلے کے امتحان کی تیاری ضرور کریں .چاہے کامیابی حاصل ہو یا نہ ہو، لیکن یہ سفر آپ کی زندگی بدل دے گا۔ یہ نہ صرف سوچنے کے نئے زاویے فراہم کرے گا بلکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا جس سے نوجوان نسل مشکلات کا سامناکرنے کے قابل بنتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنافعال کردار ادا کر سکیں گے ۔انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ‘سی ایس ایس کے خواہشمند طلباء کے لیے کیرئیر کونسلنگ” کے عنوان سے ایک لیکچر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی مہمان اعزار تھے۔ یہ تقریب سول سروسز اکیڈمی لاہور اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس اینڈ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ پاکستان سول سروسز اکیڈمی (CSA) نے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کا اجرا کیا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلبہ کو سول سروسز میں کیریئر بنانے کی ترغیب دینا ہے فرحان عزیز خواجہ نے انتظامی امورسول سروسز کے ارتقاء اور افلاطون کے فلسفی بادشاہ کے نظریے پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ سول سروسز 12 سروس گروپس پر مشتمل ہیں، جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، فارن سروس آف پاکستان، پولیس سروس آف پاکستان و دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں