یوٹیلیٹی سٹورز کے تین ہزار ملازمین کو برطرف کرنا نا انصافی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا ر ٹی کی ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ ن لیگی وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان شریف سے پہلے یوٹلٹی سٹورز کے3000 ڈیلی ویجیز ملازمین کو برطرف کرنا انتہائی نا انصافی ہے آخر کب تک غریب عوام اوریوٹلٹی سٹورز کے غریب ملازمین کا معاشی قتل عام کیا جائے گا خدارا کچھ تو خدا کا خوف کھائے قومی خزانہ لوٹنے کی اشرافیا کو کھلی چھٹی جب کہ ان غریب سرکاری ملازمین کے گھروں پر فاقوں کا راج قائم ہو چکا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے چیئرمین بلاول بھٹو یوٹلٹی سٹورز کے3000 سے زائدڈیلی ویجیز ملازمین کو برطرفی کوفوری معطل کروائے قومی اسمبلی میں پیپلز پا ر ٹی ان غریب مجبور لوگوں کی آواز بنے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ نے عوامی ایم این اے پیپلزپارٹی سید علی موسی گیلانی کی اپنی رہائش گاہ پر آمد کے سلسلہ میں پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں