فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین اور ایس ایس پی آپرپشن عمران احمد ملک کی ہدایت پر یکم محرم الحرام رات کے لیے جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان جاری ضلع بھر میں یکم محرم الحرام کی رات 36مجالس اور6جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں۔ تمام مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کے لیے خصوصی سیکیورٹی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔ لائل پور، اقبال، مدینہ، جڑانوالہ اور صدر ڈویژنز میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، پولیس نفری فیلڈ میں متحرک ہے۔ امن وامان کے قیام کے لیے 1500سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبلز ،کانسٹیبلز اور لیڈی پولیس پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی فورس تعینات کر دی گئی۔ مجالس و جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس پوائنٹس پر خصوصی ناکہ بندیاں دھوبی گھاٹ گرائونڈ اور دیگر اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی، ہر سرگرمی کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں، کنٹرول روم مانیٹرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی جائے گی ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پٹرولنگ ٹیمیں آٹھ بازاروں اور اہم شاہراہوں پر مسلسل گشت کریں گی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورسز اور اضافی نفری پولیس لائن میں الرٹ حالت میں موجود رہے گی۔سی پی او تنویر حسین کا کہنا ہے کہ مجالس وجلوسوں کے آغاز سے اختتام تک سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے، امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔




