34

1ماہ میں 525 عطائیوں کے اڈے سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 525 عطائیوں کے اڈوں کو سیل کیا گیا جبکہ 560 عطائیوں نے دکانوں پر کاروبار تبدیل کر لیے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی ٹیموں نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ فروری کے دوران 2722 علاج گاہوں’ عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر چھاپے مارے جن پر 162 کلینک پر مستند معالجین نے کام کرنا شروع کر دیا جبکہ 1475 کلینکس جہاں پر مستند ڈاکٹر موجود نہ تھے ان میں فیصل آباد میں 40′ لاہور میں 70′ ملتان میں 62′ راولپنڈی میں 42′ بہاولپور میں 32′ سیالکوٹ میں 23′ مظفر گڑھ میں 19′ شیخوپورہ میں 17′ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 17عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کئے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے اور انسانی صحت سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہیلتھ کیئر کمشن کے ذرائع کے مطابق اب تک ایک لاکھ 51ہزار سے زائد مراکز پر چھاپے مار کر 42395 عطائیوں کے کاروبار کو سیل کیا گیا 35ہزار کے قریب عطائیوں نے اپنے غیر قانونی کاروبار ترک کرنے کے حلف نامے جمع کرائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں