1لاکھ15ہزار بجلی چوروں سے148ارب 25کروڑ وصول

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کے نتیجے میں اب تک 148ارب 27کروڑ روپے سے زائد و صو ل کرلیے گئے۔گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 78کڑور سے زائد رقم وصول کیے گئے ، گزشتہ ہفتے کے دوران 109بجلی چور گرفتار کر لیے گئے ۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں