10بلین ٹری منصوبے میں17ارب کی بے قاعدگیاں

کوئٹہ(بیوروچیف) بلوچستان میں ٹین بلین ٹری منصوبے میں 16ارب 80 کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ افسران کے مسلسل تبادلوں سے منصوبے کی رفتار سست رہی اور 10کروڑ 65 لاکھ میں سے صرف ایک کروڑ 25 لاکھ درخت لگائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے سے 15ارب روپے کا نقصان ہوا، 2 کروڑ 78 لاکھ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو نہیں دیا گیا، مانیٹرنگ اور ایویلیویشن نہ ہونے سے 55 کروڑ روپے ضائع ہوگئے۔اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق میگا نرسری کے قیام میں 2 کروڑ روپے کے مشکوک اخراجات سامنے آئے، منصوبے میں 5 کروڑ روپے کے ٹیکس کی کٹوتی ہی نہیں کی گئی، جعلی رپورٹس کی بنیاد پر 90 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ شیرانی میں چلغوزے کے جنگلات کی آگ بجھانے کے لیے منظوری کے بغیر 60لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں