11فوڈ پوائنٹس کو1لاکھ4ہزار کے جرمانے عائد،ناقص دودھ تلف کردیا گیا

چنیوٹ(نامہ نگار)چنیوٹ میں 11فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ 4ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔90فوڈ پوائنٹس اور دودھ سپلائرز اور 4200 لٹر دودھ کی چیکنگ،بھاری مقدار میں ممنوعہ اور ایکسپائر اشیا تلف،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جرمانے عائد،مزید بہتری کے لئے ناشتہ اور فوڈ پوائنٹس کو تفصیلی اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن استعمال کرنے پر بھی جرمانے کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا۔انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ناقص اجزا سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔شہری خوراک کے حوالے سے شکایات کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں