11ماہ میں ریلویز کو 83ارب کی ریکارڈ آمدن

لاہور (بیوروچیف) پاکستان ریلویز نے رواں مالی سال کے 11ماہ میں 83ارب کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ موجودہ آمدن گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 6ارب روپے زائد ہے۔ پچھلے سال اسی عرصے میں 77ارب کی آمدن ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے پاکستان ریلویز کو پائوں پر کھڑا کریں گے۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق مسافروں ٹرینوں سے 42ارب، مال گاڑیوں سے 29ارب جبکہ دیگر ذرائع سے 12ارب کی آمدن حاصل ہوئی ہے۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی ڈویژن سے مسافر ٹرینوں نے 13ارب اور مال گاڑیوں سے 25ارب کمائے۔ لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10ارب اور مال گاڑیوں سے 75کروڑ کا ریونیو حاصل کیا جبکہ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے 4،4ارب اور مجموعی طور پر 8ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں