12ڈاکوؤں نے2گھروں سے40لاکھ لوٹ لیئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ روشن والا کے علاقہ کینال ویو کالونی میں ڈاکوئوں کا 12 رکنی گروہ سکیورٹی گارڈ کو باندھ کر 2گھروں میں لوٹ مار کرتے ہوئے 40لاکھ روپے مالیت کے زیورات’ نقدی ‘ ملکی وغیر ملکی کرنسی وقیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق کینال ویو کالونی میں ڈاکوئوں کا گروہ جنہوں نے سیکیورٹی گارڈ منظور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے باندھ کر 7مسلح ڈاکو ندیم عارف جبکہ دیگر اسکے ہمسایہ بشیر کے اہل خانہ کو یرمال بناکر 40لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں