18

13سالہ طالبہ کا اقدام خود کشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 1ج ب میں واقع مدرسہ کی 13سالہ طالبہ کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش’ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 66ر۔ب کے رہائشی منور حسین کی 13سالہ بیٹی شہربانو دینی تعلیم حاصل کر رہی تھی کہ گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم علم ہونے پر مدرسہ انتظامیہ نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسکی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس نے اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں