47

15سو ارب ٹیکس وصولی کا آسان راستہ

لاہور(بیوروچیف)پاکستان بزنس کونسل نے 1500ارب روپے کے ٹیکسوں کی وصولی کا آسان راستہ بتادیا۔پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ کے بجائے زراعت، پراپرٹی، ہول سیل اور ریٹیل سے وصولیاں بڑھانے کی ضرورت ہے۔عوام پر بوجھ ڈالے بغیر ٹیکس وصولیوں میں 1500ارب روپے کا اضافہ کیا جاسکتا ہے زراعت اور پراپرٹی ٹیکس سے صوبہ 288ارب روپے کے مزید محصولات جمع کرسکتے ہیں۔ہول سیل، ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس کی موثر نگرانی میں لاکر وفاق 1230ارب روپے جمع کرسکتا ہے، 195ارب روپے کے پوٹینشل کے باوجود صوبے زراعت سے 3ارب روپے وصول کررہے ہیں ۔پراپرٹی ٹیکس کی مدمیں 116ارب روپے کی گنجائش کے باوجود 20ارب روپے کی وصولیاں کی جارہی ہیں، ہول سیل ریٹیل، رئیل اسٹیٹ سے کم وصولی اور انڈر انوائسنگ سے وفاق 1385ارب روپے کے ٹیکس سے محروم ہے ۔وفاق ہول سیل ریٹیل، رئیل اسٹیٹ سے صرف 150ارب روپے وصول کررہا ہے جبکہ ہول سیل ریٹیل ٹریڈ سے ٹیکس وصولیاں 43ارب روپے تک محدو د 277ارب روپے تک کی گنجائش ہے۔رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس وصولیاں 107ارب روپے تک محدود 234ارب روپے کی گنجائش ہے جبکہ انڈر انوائسنگ سے ملکی معیشت کو سالانہ 488ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں