47

16 ڈی ایس پیز شامل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے مزید 16 ڈی ایس پیز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میںڈی ایس پی نشاط آباد محمد عثمان کو ڈی ایس پی فیکٹری ایریا’ ڈی ایس پی پپلاں محمد طاہر کو ڈی ایس پی نشاط آباد’ ڈی ایس پی رنگ روڈ لاہور شکیل احمد کھوکھر کو ڈی ایس پی تاندلیانوالہ’ ڈی ایس پی تاندلیانوالہ عابد حسین ظفر کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس (AVLS)’ ڈی ایس پی تھری ایس پی یو لاہور احسان اﷲ شاہد کو ڈی ایس پی کوتوالی’ ڈی ایس پی کوتوالی نصراﷲ خان کو ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ تعینات کر دیا۔ علاوہ ازیں ڈی ایس پی نعیم عباس کو ڈی ایس پی پٹرولنگ ملتان’ ڈی ایس پی جام محمد محسن کو ڈی ایس پی لیگل ون بہاولنگر’ ڈی ایس پی عبدالرئوف جاوید کو ڈی ایس پی لیگل ون بہاولپور’ ڈی ایس پی ظفر اقبال کو ڈی ایس پی پپلاں میانوالی’ ڈی ایس پی محمد اعجاز کو ڈی ایس پی آئی اے بی لاہور’ ڈی ایس پی اے وی ایل ایس لاہور محمد سلیم اﷲ کو ڈی ایس پی موبائل سول لائن لاہور’ وی ایس سپیشل برانچ لاہور زکریا یوسف کو ڈی ایس پی پرانی انار کلی لاہور’ ڈی ایس پی علی عباس کو ڈی ایس پی سکیورٹی اور ڈی ایس پی سیف اﷲ کو ڈی ایس پی سٹی قصور تعینات کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں