13

2بچوں کے باپ نے پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں دو بچوںکے باپ نے پنکھے سے جھول کر موت گلے لگا لی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر368ج ب کا30سالہ ارسلان اپنے گھر میں اکیلا تھاجس نے کمرہ میں جا کرگلے میں پھنداڈال لیااورپنکھے سے جھول گیا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے اس کی نعش تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔ارسلان کاایک بیٹااورایک بیٹی بیان کئے جاتے ہیں جبکہ اس کی اہلیہ بچوں سمیت اپنے والدین کے گھر گئی ہوئی تھی ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں