2جعلی پولیس اہلکار گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) یوم عاشور پر خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے جلوس کی نگرانی کرنے والے دو نو سر باز گرفتار، بتایا جاتا ہے کہ جھنگ بازار پولیس نے مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ شبیر جعفریہ ٹرسٹ کے باہر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے وائرلیس سیٹ تھامے ملزم حسنین ولد نذیر حسین سکنہ محلہ نصیر آباد کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو وہ جعلی پولیس ملازم نکلا اس طرح بلوچنی پولیس نے 58ر ۔ ب میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے باوردی نوجوان ارسلان کو قابو کر لیا، باز پرس کرنے پر دونوںپولیس ملازم نکلے پر جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں