2منشیات فروش بہنیں 3کلو ہیروئن سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری۔ لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ انسپکٹر محمد افضل نے پولیس ٹیم اور لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو سگی بہنیں منشیات فروش ملزمہ ساجدہ بی بی اور ملزمہ صابراں بی بی کو گرفتار کر لیا۔ 191ر ب سٹاپ کے قریب دونوں ملزمہ کو مشکوک جان کر چیک کیا۔ گرفتار دونوں بہنوں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو نو سو ساٹھ گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ تھانہ چک جھمرہ پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے بیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ گرفتار ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ منشیات فروشوں، سپلائرز اور سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں