20لاکھ سابق فوجی بھی دفاع وطن کیلئے تیار

راولپنڈی (بیوروچیف) مسلح افواج سے ریٹائرڈ اعلیٰ عسکری قیادت نے پہلگام فالس آپریشن کے بعد بھارت کے ناکام عزائم کے جواب میں واضح کیا ہے مسلح افواج کے 20 لاکھ سابق افسران و جوان وطن عزیز کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں آرمی چیف کے ایک حکم پر زمینی جنگ کے ساتھ فضاؤں اور سمندروں میں بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ان عزم کا اظہار میجر جنرل (ر) جاوید اسلم، میجر جنرل (ر) خالد جعفری، بریگیڈیر (ر) زرین خان، بریگیڈیئر (ر) محمد جمیل اور میجر (ر) محمد وسیم نے دیگر سابق افسران کے ہمراہ چکلالہ گیریڑن میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا مسلح افواج سے سبکدوش ہونے والے تمام افسران و جوان کے حوصلے بلند ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں