ساہیوال (بیوروچیف) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلے ووٹ کو عزت ملے گی، عدل ہوگا، گھڑی چور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرو پھر ملک میں الیکشن ہوگا ، یہ الیکشن کا سال ہے، الیکشن ضرور ہوگا اور شیر بھاری اکثریت سے جیتے گا،نواز شریف سے انتقام لینے کیلئے پاکستان کی غریب عوام کا چولہا بجھا دیا گیا ، نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی ، مہنگائی اورلوڈشیڈنگ ختم کی ، عمران خان کولانے والے جانتے تھے یہ نااہل ہے اس کا کوئی کردار نہیں مگر پھر مسلط کردیا اور ملک کو بحرانوں سے سے دوچارکردیا ، ملکی صورتحال کا ذمہ دار پاناما بینچ اور اسے بنوانے والے ہیں
48