ساہیانوالہ (نامہ نگار) 4لاکھ 42 ہزار 1 سو 76 افراد کی آبادی پر مشتمل فیصل آباد کے پہلے صوبائی حلقہ پی پی98میں کل رجسٹرڈ ووٹ 2 لاکھ 77 ہزار 7سو 34 ہیں جن میں1لاکھ 50ہزار 371مردانہ ووٹ اور 1لاکھ 27 ہزار 3 سو 63 زنانہ ووٹ شامل ہیں پی پی 98 ساڑھے سولہ یونین کونسلز پر مشتمل ہے جبکہ 2018 کے جنرل الیکشن میں اس حلقہ سے حاجی محمد اجمل چیمہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور 42 ہزار 273 ووٹ لے کر ایم پی اے شپ اپنے نام کرلی اسی طرح ان کے مدمقابل چک جھمرہ کے معروف سیاستدان سابقہ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کے بیٹے علی افضل جو کے پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ رہے تھے 37 ہزار 932 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے مگر عدم اعتماد میں حاجی محمد اجمل کے منحرف ہونے پر 2022 میں اس حلقہ میں ضمنی الیکشن ہوا تو علی افضل ساہی نے اجمل چیمہ کو مات دے دی اسی طرح اس حلقہ کے سابقہ ایم پی اے آزاد علی تبسم ن لیگ کا ٹکٹ ہونے کے باوجود 35 ہزار 298 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر سکے تب اس حلقہ کا انتخابی نمبر پی پی 97 تھا۔
