فیصل آباد(پ ر)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانامحمدادریس نے صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی ا لد ین قادری کی فیصل آباد آمدکے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیں ایک فکر اور نظریہ دیا ہے جس پر عمل کر کے ہم اپنے گھروںکومصطفوی مسکن بنا سکتے ہیں۔بچے،بزرگ،جوان مرد و خواتین تحریک منہاج القرآن کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہاکہ 22فروری کو ڈاکٹرحسین محی الدین قادری ایک روزہ دورے پرفیصل آبادآئیں گے۔فیصل آبادپہنچنے پر عہدیدرارن کاکنان ان کاشاندار استقبال کرینگے ۔اس کے بعدشام5بجے منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیر اہتمام صوفی نائٹ کی تقریب سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔اجلاس میں ضلعی صدرTMQمیاں عبدالقادر،ضلعی صدریوتھ سہیل شوکت،راناغضنفرعلی ،چوہدری ریاست علی،راناطاہرسلیم،عمرفاروق،آصف عزیز،مون چیمہ،رانانثارشہزاد،خالدمحمود،ملک سرفرازقادری،غلام محمدقادری،حافظ سرفرازاحمد،دلبرحسین قادری،چوہدری اقبال نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ آج مادیت زدہ معاشرے کو مصطفوی معاشرے میں بدلنے کیلئے مصطفوی فکر کو اپنانا ہوگا۔
49