23نومبرکوضمنی الیکشن میں عوام نے کردار کا فیصلہ کرنا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااور این اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ 23 نو مبر کوضمنی الیکشن میں عوام نے کردارکا فیصلہ کرناہے اگرچہ ایک جماعت میدان سے بھاگ گئی ہے تاہم اس کے نام پرآ زاد حیثیت سے دھوکہ دینے والے کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ این اے96سے بلال بدر چوہدر ی ۔ این اے 104سے راجہ دانیال ریا ض ۔ پی پی 98سے آ زادعلی تبسم ۔پی پی115سے میاں طاہرجمیل اور پی پی116 سے رانااحمدشہریارخاں واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان کاکہناتھاکہ پونے چارسالہ اقتدارمیں میں سازش اور جعل سازی سے آ نے والوں نے ملک اورقوم کے لئے کوئی کام بھی کیاہے تو ثابت کریں-میاں نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات۔رانا ثنا خاں پر منشیات ڈالنے اوردیگر سینئر رہنمائوں کوگرفتارکرنے اور اداروں پرحملے کرنے کے علاوہ اس کاکوئی کردار نہیں جبکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کاملک اورعوام کومشکلات سے نکالنے کاریکارڈ موجودہے-انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے اور آ ئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کا دعوی کرنے والے معیشت کابیڑہ غرق کرنے والوں کو عوام سے ووٹ کی توقع بھی نہیں کرنی چاہئے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پوری طرح متحرک ہوکرنہ صرف عوام کو مشکلات سے نکالاہے بلکہ ہرطبقہ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی عملی اقدامات کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں