43

26واں سالانہ بکرا چھترا میلہ 31 مئی کو زرعی یونیورسٹی میں ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 26واں سالانہ بکرا بچھڑامیلہ جمعتہ المبارک31مئی کو فیصل آباد میں منعقد ہوگا نیزہ بازی اسٹیڈیم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہونے والے صحتمند اور خوبصورت وزنی بکروں بچھڑوں چھتروں اونٹ کے اس انٹر نیشنل مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جانوروں کے مالکان کو توصیفی سرٹیفکیٹس اورگرانقدر نقد انعامات دیئے جائیں گے انٹر نیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر چوہدری عطا ء گجرنے بتایا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک سے بھی جانوروں کی بہتر پرورش کا ذوق اور شوق رکھنے والیاس میلے میں اپنے پالتو جانوروں کیساتھ شرکت کریں گے انٹر نیشنل بکرا بچھڑا فیسٹول کی افتتاحی تقریب 30 مئی جمعرات کو رات 10 بجے منعقد ہوگی مقابلے میں شرکت کیلئے آنے والے جانور اس روز فیسٹول کی انتظامیہ کے سپرد کر دیئے جائیں گے خوبصورت جانوروں کے مقابلے 31 مئی کوجبکہ صحت مند جانوروں کے وزن مقابلے یکم جون کو ہونگے سب سے وزنی بکرے کے مالک کو پہلا انعام سات لاکھ روپے دوسرا تین لاکھ اور تیسراڈیڑھ لاکھ روپے انعام ملے گا خوبصورت بکرا مقابلہ کا پہلا انعام 2لاکھ روپے دوسرا ایک لاکھ اور تیسرے نمبر پر پچاس ہزار روپے انعام ہوگا اسی طرح صحت مند اور خوبصورت چھتروں دودھ دینے والی بکریوں ٹیڈی بکروں اور بچھڑوں اونٹوں کے مقابلے بھی ہونگے جن میں نمایاں پوزیشنز ہولڈرز کو لاکھوں روپے کے کیش انعامات دیئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں