26جنوری بھارت کا یوم جمہوریت نہیں بلیک ڈے ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکر ٹر ی شیخ سعید احمداورڈپٹی سیکرٹری میا ں ریا ض شاہد،چیئر مین مرزا اشرف مغل صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طورراور سینئر رہنمائوں نے بھارتی ظلم کے خلاف نہتے کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ26 جنوری بھارت کا یوم جمہوریہ نہیں بلیک ڈے ہے ہماری حکومت کو بھی یہ دن بلیک ڈے کے طور پر منانا چاہئے وزیر اعظم میاںمحمد شہبازشریف کشمیریوں اور پاکستان قوم سے کئے جانے والے وعدوں اور دعوں کی روشنی میں اقوام متحدہ ، OIC اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی آنکھوں پر بندھی سیاہ پٹی کھلوائیں خواجہ شاہد رزاق سکانے تاجر برادری کی طرف سے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیںپوری پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں کے شبانہ بشانہ کھڑی ہے جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمداورڈپٹی سیکرٹری میاںریاض شاہدنے نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئیکہا کہمقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے اپنے لہو سے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی ہے بھارت ریاستی جبر وتشدوکے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ بھارت کے روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہبھارت کی مکار اور دہشت گرد حکومت نے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی زندگی تنگ اور پوری مقبوضہ وادی کو جیل بنا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں