274مرد پرائمری اساتذہ کو ترقی کے نوٹیفکیشن تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول سمن آبادمیں274مرد پرائمری اساتذہ (گریڈ 14) کی بطور ای ایس ٹی(گریڈ15) ترقی کے نوٹیفیکیشنز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ۔ یہ تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ویژن جبکہ صوبائی سیکرٹری تعلیم مدثر ریاض ملک کی قیادت میں منعقد کی گئی جو اساتذہ کی خدمات کے اعتراف اور تعلیمی نظام کی بہتری کے عزم کی عکاس تھی۔رکن صوبائی اسمبلی رانا احمد شہریار خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) زینب جہانداد نے بھی شرکت کی۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رائو عبدالکریم،وزیرِ تعلیم کے کوآرڈینیٹر برائے سکولز اینڈ ہائر ایجوکیشن ہاشم توصیف خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن محمد وسیم ساجد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد ذاکر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈاکٹر عذرا نسرین بھی موجود تھیں۔تقریب کے دوران ترقی پانے والے اساتذہ میں پروموشن نوٹیفیکیشنز تقسیم کئے گئے اور ان کی محنت،لگن اور تعلیمی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کرام نے معزز مہمانوں اور محکمہ تعلیم کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پیغمبرانہ پیشے سے وابستہ رہتے ہوئے مزید محنت، دیانت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں