17

3یورپی ممالک کا اہم ترین اعلان

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ کے تین اہم ممالک ناروے، آئر لینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا. اسرائیل نے تینوں ممالک سے اپنے سفیر واپس بلالئے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ “متعدد یورپی ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان دہشت گردی کا انعام ہے، فلسطین کی خودمختار ریاست دہشت گرد ریاست ہوگی، وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فیصلہ ناقابل قبول ہے. سعودی عرب ، فلسطینی اتھارٹی ، حماس ، قطر ، خلیجی تعاون کونسل کی جانب سے خیر مقدم ، فرانس اور جرمنی کا محتاط رد عمل، دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں مزید 62فلسطینی شہید اور 138زخمی ہوگئے . نابلس میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے دونوں فعا ل اسپتالوں کو اسرائیلی فوجیوں نے گھیر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں