3ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں انچارج انوسٹی گیشن تھانہ صدر انسپکٹر عملدار حسین کو ایس ایچ او تھانہ ترکھانی’ سب انسپکٹر عدیل چیمہ کو تھانہ گلبرگ سے ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون جبکہ سب انسپکٹر مصدق ریاض کو ایس ایچ او تھانہ گلبرگ تعینات کر دیا اور تھانہ مدینہ ٹائون کے ایس ایچ او مظفر کھوکھر کو انچارج سی آئی اے لائلپور ٹائون تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں