3مزدور کنویں میں ڈوب گئے

رائیونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ میں 3مزدور سیوریج کے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ کی بستی امین پورہ میں 4 مزدور پمپ کی مرمت کیلئے سیوریج کے کنویں میں اترے جس دوران پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے مزدور کنویں میں ہی ڈوب گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 7گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 3مزدوروں کی لاشیں نکال لیں جبکہ چوتھے مزدور کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدروں میں نثار،نوید اور آصف شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں