3منشیات سمگلروں کو عمر قید 30لاکھ جرمانے کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال ہرل نے تھانہ اے این ایف کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 3منشیات سمگلرز کو عمر قید اور مجموعی طور پر 30لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے 2022ء کے دوران ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر درہ آدم خیل کے رہائشی یار حسن’ سلطان حسین اور ندیم اﷲ سکنہ کرک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 168کلوگرام چرس برآمد کی تھی، جو کہ ملزمان نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، جس پر اے این ایف (ANF) نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر تینوں منشیات سمگلرز کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں