49

3کمسن بچوں اور 2لڑکیوں سے اغواء کے بعد زیادتی ، مقدمات درج

ساہیوال (بیوروچیف) ضلع ساہیوال سے تین کم سن بچوں اور دو کم سن لڑکیوں سے اغوا کے بعد زیادتی۔ بیہوش بچہ ہسپتال داخل۔ مقدمات درج۔ چھ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چک 109 بارہ ایل میں دوست کے بیٹے محمد بوٹا سے ملک عاطف نے پستول دکھا کر زبر دستی بدفعلی کی اور فرار ہو گیا۔موضع بھونی میں ایک خاتون غضنفر بی بی کی چچا زاد بہن فوزیہ بی بی کومحمد شریف، لال، فریا داور نا معلوم ملزم کیری ڈبہ میں اغوا کر کے اسلحہ کے زور پر لے گئے اور زیادتی کرتے رہے اور بعد میں سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔حسن ٹاؤن چیچہ وطنی میں یعقوب محنت کش کے کم سن بیٹے اشفاق گیارہ سالہ کو عبد اللہ ور غلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر سٹیڈیم میں کھیلنے کے بہانے لے گیا اور زبر دستی بدفعلی کی۔ جب بچہ بیہوش ہو گیا تو اسے گراؤنڈ میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ راہ گیروں نے بچے کو ہسپتال پہنچایا۔چک 39 بارہ ایل میں نویں جماعت کا طالبعلم محمدحسین جب چوہدری زاہد اقبال کے پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے گیا تو جنید ڈوگر اور شیر از موٹر سائیکل پر تعاقب کرتے ہوئے آگئے اور پستول دکھا کر ہمراہ لے گئے اور برہنہ کر کے ویڈیو فلم بنا کربد فعلی کر رہے تھے تو بچے کے شور پر دیہاتی آگئے تو ملزم فرار ہو گئے۔ چک 99 بارہ ایل میں ایک محنت کش خاتون کی چودہ سالہ بیٹی کو چھ مسلح افراد ڈاکٹر مرتضی، محمد راشد ،محمد غفار، افتخار اور ایک خاتون شازیہ نے زبر دستی اغوا کرلیا اور کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ کم سن کرن شہزادی اور اس کی ماں گھروں میں کام کاج کر کے گزاراہ کرتی تھیں۔ پولیس صدر چیچہ وطنی، سٹی چیچہ وطنی، بہادر شاہ اور و کا نوالہ بنگلہ نے پانچ مقدمات 375,376اے ،365بی،148,365,511اور 149ت پ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں