1

3 ایس ایچ اوز کا تقررو تبادلے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تین ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ایس ایچ او تھانہ ترکھانی سب انسپکٹر علمدار حسین کو پولیس لائنز تبدیل ،ملت ٹان سے انسپکٹر عمران جاوید ایس ایچ او تھانہ ترکھانی اورپولیس لائنز سے انسپکٹر آفتاب سیال کو ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ۔سی پی او نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز کو فوری طور پرجائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں