30گھنٹے طویل پولیس مقابلہ

مڈلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کو قتل اور کم از کم 10افراد کو زخمی کرنے والا مفرور ملزم بالآخر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر مڈلینڈ میں تقریباً 30گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ملزم کو مار دیا گیا۔ 45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے پولیس پر فائرنگ کے بعد خود کو ایک خالی عمارت میں محصور کر لیا تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ادھر مڈلینڈ میموریل ہسپتال کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے کم از کم 9 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک اور زخمی کو شہر کے دوسرے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ مارا جانے والا ملزم ایک پولیس اہلکار کے قتل کی کوشش کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں