43

33نشستوں پر اکیلا”کپتان” ہی امیدوار

لاہور(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی33نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی چیئرمین عمران خان ہی امیدوار ہوں گے ۔پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ آج عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ان کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے اور وہاں سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، قوم ہمارے ساتھ ہے ، 17جولائی کے انتخابات میں بھی عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو عمران خان قومی اسمبلی 7 نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور ایک نشست پر ہار گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں