47

34 جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کے اقدامات مکمل

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی 34جیلوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں ان جیلوں کو مرحلہ وار سولر پینل پر منتقل کرکے بجلی کی بچت کی جائیگی اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام جیلوں کو مرحلہ وار سولر پینل پر تبدیل کیا جارہا ہے اس سے جہاں بجلی بچت ہوگی وہاں پر ہسپتالوں میں بجلی کی 24گھنٹوں فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی دوسرے مرحلہ میں صوبہ بھر کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں’ بنیادی مراکز صحت کو سولر پینل پر منتقل کیا جائیگا تیسرے مرحلہ میں صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار سولر پینل پر منتقل کیا جائیگا جس کیلئے حکومت نے متعلقہ محکموں کو فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے اور تمام محکموں سے ان کی بلڈنگز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ان بلڈنگز کو سولر پینل پر منتقل کیا جائیگا جہاں پر لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے جس کے بعد دیگر بلڈنگز کو سولر پینل پر منتقل کردیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں