41

35استعفوں کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعدقومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 181 ہے جبکہ مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔ قومی اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 342 ہے۔ پاکستان تحریک انصا ف کے 35اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن میں بڑی تبدیلی آ گئی ۔ تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی کے موجودہ ممبرز کی تعداد 262 ہے۔اب قومی اسمبلی کے خالی حلقوں کی تعداد81 ہوگئی ہے ۔حکومتی اراکین کی تعداد 181 ہے جس میں مسلم لیگ ن کے 85 اور پیپلزپارٹی کے 58 اراکین ہیں۔جے یو آئی کے اراکین کی تعداد14، ایم کیو ایم کے 7 اراکین ہیں،حکومتی اتحاد میں شامل دیگرجماعتوں اور آزاد اراکین کی تعداد 17 ہے۔اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 81 ہے۔اپوزیشن میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 54 ہے۔پی ٹی آئی منحرف اراکین کی تعداد 20 ہے۔مسلم لیگ ق کے 2 اور گی ڈی اے کے 3 اراکین بھی اپوزیشن میں ہیں۔جماعت اسلامی اور بی اے پی کے ایک ایک رکن اپوزیشن میں شامل ہیں،۔عمران خان سمیت 4 اراکین نے حلف نہیں لیا۔پی ٹی آئی کے چار اراکین نے استعفی نہیں دئیے لیکن ایوان میں نہیں آرہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں