35نئی ادویات متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف )وفاقی حکومت نے جدید فارمولے والی35نئی ادویات پاکستان میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ادویات کی قیمتوں اور رجسٹریشن کا معاملہ دوسال سے التوا کا شکارہے’ذرائع کے مطابق نئی ادویات کی قیمتوں کا تعین کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا، قیمتوں کا تعین وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں کرے گی ۔ ان میں کینسر ، بلڈ پریشر، گردے، پراسٹیٹ ، شوگر اور دل کی جدید ادویات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی بیماریوں سے بچا کی دنیا میں متعارف نئی ویکسینز بھی شامل ہیں، وفاقی کابینہ کے جانب سے 35 نئی ادویات کی قیمتیں کل مقرر ہونے کا امکان ہے۔ قیمتیں مقرر ہونے کے بعد 35 نئی ادویات پاکستان میں تیار یا درآمد ہوسکیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتیں مقرر نہ ہونے کی وجہ سے طلب کے باوجود نئی ادویات کی دستیاب نہیں تھیں، نئی ادویات کی قیمتیں لازمی کٹیگری کیتحت حکومتی کنٹرول میں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں