4بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

ماموں کانجن (نامہ نگار ) ماموں کانجن پولیس نے چار منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ملزموں کے قبضہ سے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود کی سر پرستی میں پولیس تھانہ ماموں کانجن نے کاروائی کرتے ہوئے شہباز ولد ندیم مسیح سکنہ 497سے 1300گرام۔ محمد نعیم ولد اللہ دتہ قوم مسلم شیخ سکنہ 496سے 1300گرام۔ سنیل مسیح سکنہ جانسن ٹائون سے 1340گرام۔ سلیمان عرف شامی سکنہ 496سے 1320گرام چرس ان کے قبضہ سے برآمد کرلی۔ پولیس تھانہ ماموں کانجن چاروں ملزموں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا اور مزید کاروائی شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود کا کہنا تھا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں