5

40سالہ کوہ پیما رسیوں کے بغیر101منزلہ عمارت سر کرنے میں کامیاب

تائیوان(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک کو رسیوں کے بغیر سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔تائیوان کی 1667 فٹ بلند تائی پے 101 نامی عمارت کو امریکی کو پیما ایلکس ہونولڈز نے سر کیا۔40 سالہ ایلکس کی زندگی کا یہ ایک بہت بڑا اسٹنٹ تھا کیونکہ انہوں نے اس عمارت کو رسیوں یا حفاظتی لباس کے بغیر سر کیا تھا۔انہوں نے یہ کام ایک اسٹریمنگ سروس کے لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے لیے کیا۔عمارت کے اوپری حصے پر پہنچنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ‘یہاں کا نظارہ زبردست ہے، یہاں ہوا بہت زیادہ چل رہی ہے اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں گر جاں گا، تو میں نے اپنا توازن بہترین طریقے سے برقرار رکھا’۔اس سے قبل وہ ریکارڈ ٹائم میں Yosemiteنیشنل پارک کی ایک چوٹی El captainکو رسیوں کے بغیر سر کرچکے ہیں۔2022 میں وہ پہلے شخص بنے تھے جنہوں نے گرین لینڈ کی 3750 بلند پہاڑی کو کو سر کیا تھا۔تائی پے کی عمارت کے اوپر چرھنے کے لیے انہوں نے اس کے ایک مخصوص حصے کو منتخب کیا جہاں پیر جما کر اوپر جانا ممکن تھا۔یہ عمارت 101 منزلوں پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں