36

40 سالہ شخص کی نعش برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی کی حدود سیم نالہ سے 40 سالہ نشئی شخص کی لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو کال موصول ہوئی کہ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 240 گ ب سیم نالہ میں نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر لاش کو سیم نالہ سے نکال کر پولیس کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق مرنے والا شخص نشے کا عادی پولیس نے شناخت کیلئے اعلانات کروائے مگر تاحال لاش کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں