5اگست کوPTIکا ملک بھر میں پر امن احتجاج ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدرانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈوو کیٹ نے کہاہے کہ پانچ اگست کوپاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ملک بھرمیں پرامن احتجاج ہوگا۔ہماری جماعت پرامن اورجمہوری جما عت ہے جس کی جڑیں ملک کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ا نہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت ،رہنما اور کارکنان بلا تعطل ہونے والے ظلم اور جبر کے عادی ہو چکے ہیں، عمران خان اور بشری بی بی صبر اور استقامت کے ساتھ جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔ عمران خان کی محبت کو کارکنان اور عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکا ، میرا دعویٰ ہے جب بھی انتخابات ہوں گے عوام 8فروری پلس کا خاموش انقلاب برپا کریں گے اور اس بار کوئی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد تجربہ کاروں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں