42

5بہنوں کااکلوتا بھائی ‘ بیوی بچوں کے سامنے ڈاکو کے ہاتھوںقتل

کراچی(بیوروچیف)نارتھ کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں پیدل آنے والے ڈاکو نے5بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بیوی’2معصوم بچوں اور بھانجی کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ڈاکو نے مزمل نامی شہری کا پرس چھیننے کی کوشش کی، اس دوران پرس گر گیا، مقتول مزمل پرس اٹھانے لگا تو قاتل فائرنگ کر کے فرار ہو گیا، زخمی مزمل نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2 شاہنواز بھٹو کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا مزمل اپنی بیوی، بھانجی اور 2 بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔مزمل کی بہن نے بتایا ہے کہ مزمل 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، اس کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی تھی، مزمل کی بیوی کو ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ اس کا شوہر انتقال کر گیا ہے۔مقتول مزمل پی آئی بی کے علاقے سے شاہنواز بھٹو کالونی میں اپنی بڑی بہن سے ملنے آیا تھا۔واقعے کے وقت مقتول مزمل کے ساتھ موجود اس کی بھانجی نے بتایا کہ سفید کپڑے پہنے ملزم پیدل آیا اور اس نے اسلحہ دکھا کر ہمیں روکا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم اسلحے کے زور پر مزمل کی بیوی سے پرس چھیننے لگا اس دوران پرس نیچے گر گیا تو مزمل اٹھانے کے لیے نیچے جھکا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔واقعے میں مزمل کے 4 سالہ اور 6 سالہ بچے بھی گرنے سے زخمی ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا، شواہد اکٹھے کیے اور اطراف میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے ویڈیوز حاصل کر لی ہیں۔مقتول کے اہلِ خانہ نے حکومت سے انصاف طلب کرتے ہوئے قاتل کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں