5دنوں میں1لاکھ7587عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل

اسلام آباد(بیوروچیف) پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر حج 2027تا 2030کی آن لائن رجسٹریشن کا مسلسل چھٹا دن’ پہلے 5دنوں میں ایک لاکھ 7ہزار 587افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی85ہزار درخواست گذاروں نے سرکاری جبکہ 22ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا، آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل مزید چند دن بلاتعطل جاری رہے گا، پنجاب سے 51ہزار، سندھ 33ہزار، خیبرپختونخواہ 15ہزار، اسلام آباد ساڑھے 5ہزار افراد رجسٹرڈ، بلوچستان سے 2ہزار، آزاد کشمیر سے 6سو اور گلگت بلتستان سے 2افراد رجسٹرڈ ہوئے۔ درخواست گزاروں میں 63ہزار مرد اور 44ہزار خواتین شامل’ 56ہزار افراد نے لانگ حج پیکیج جبکہ 51ہزار نے شارٹ حج پیکیج کا انتخاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں