فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سے ملک کے دیگر شہروں کوجانے والی ٹرینوں کاروٹ پانچ روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا۔ فیصل آباد سے ملک کے دیگر شہروں کوجانے والی ملت ایکسپریس’ قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کا فیصل آباد روٹ5روز سے بندہے اورریلوے حکام کاکہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی میں مزید کئی دن لگ سکتے ہیں۔ ریلوے ٹریک پر سیلابی پانی کے باعث فیصل آباد آنے اورجانے والی ٹرینوں کی آمدورفت پانچ روزسے بند ہے،فیصل آباد سے مسافروں کی ایڈوانس بکنگ بھی بند کردی گئی ہے۔فیصل آبادکے ریلوے ٹریک سے صرف غوری ایکسپریس بحال ہے.




