6ایس ایس پیز سمیت 34افسران کے تقرر و تبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع کے 6ایس ایس پیز سمیت 34 پولیس افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں سی ٹی او فیصل آباد فرحان اسلم کو تبدیل کر کے سی ٹی او راولپنڈی ‘ ان کی جگہ ایس پی لائلپور ٹائون ناصر جاوید رانا کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کر دیا۔ ایس ایس پی آپریشن عمارہ شیرازی کو فیصل آباد سے تبدیل کر کے ڈی پی او خوشاب اور انکی جگہ بشریٰ جمیل کو ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد تعینات کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ عابد حسین ظفر کو ایس پی لائلپور ٹائون فیصل آباد اور جہانداد اکرم کو ایس پی مدینہ ڈویژن تبدیل کر دیا گیا۔ ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد کو ایس پی راولپنڈی’ ایس پی سیف سٹی عرفان الحق سلہریا کو ایس پی سیف سٹی سیالکوٹ’ طارق محبوب کو ایس پی سیف سٹی آپریشن جھنگ’ محمد حسیب راجہ کو ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور دیگر پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں