6لاکھ 30ہزار افراد کی عمر 100سال سے زائد

ٹوکیو( مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں تقریبا 6لاکھ30ہزار افراد ایسے ہیں جن کی عمر 100 برس یا اس سے زیادہ ہو چکی ہے اور حیرت انگیز طور پر ان میں سے ہر پانچ میں سے ایک فرد صرف جاپان میں رہتا ہے۔اقوام متحدہ کے حالیہ اندازوں کے مطابق دنیا بھر کے معمر ترین افراد میں جاپان نمایاں ترین ملک کے طور پر ابھرا ہے، جہاں 100 سال یا اس سے زائد عمر والے افراد کی تعداد قریباً 1 لاکھ 23 ہزار ہے۔ یہ تعداد نہ صرف عالمی اوسط سے کہیں زیادہ ہے بلکہ ہر ایک لاکھ افراد میں 100 صد سالہ افراد کے تناسب کے ساتھ جاپان ہانگ کانگ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔نمایاں ماہرِ آبادیات پروفیسر سولویگ کننگھم کے مطابق، جاپان نہ صرف عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں سب سے آگے ہے بلکہ وہاں مردوں کی اوسط عمر 82 سال اور خواتین کی 88 سال ہے، جو دنیا کے بلند ترین اعداد میں سے ہیں۔جاپان کے بعد امریکا میں قریباً 74,000، چین میں 49,000 اور بھارت میں 38,000 صد سالہ افراد موجود ہیں، لیکن آبادی کے تناسب کے اعتبار سے یورپی ممالک خصوصاً فرانس، یونان اور اٹلی بھی نمایاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں