6ماہ سے غیر فعال موبائل سمز کی بندش کا فیصلہ

لاہور( بیورو چیف)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز کی بندش کے بارے میں خبردار کر دیا۔پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کو 6 ماہ سے استعمال نہ کی جانے والی سمز کی بندش کا اختیار ہے جس سمزکا 180 روز سے کال یا میسج اور انٹرنیٹ استعمال نہیں ہوا بند کردی جائیں گی،غیرفعال سمز بند کرکے وہ نمبر کسی دوسرے کو صارف کو جاری کردیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق سم کسی دوسرے صارف کوجاری ہونے کے بعداس پرکوئی قانونی دعوی باقی نہیں رہتا، آپریٹرکوتحریری درخواست یا ای میل کرکے سم کی مخصوص مدت کیلئے ملکیت برقراررکھی جا سکتی ہے، صارفین کسی ممکنہ پریشانی سے بچنے کیلئے اپنی سمز کا ذمہ داری سے استعمال جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں