6کروڑ کی مبینہ کرپشن،سابق ایڈیشنل کمشنر عامر رضا نیب کے ریڈار پر آگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ایڈیشنل کمشنر عامر رضا کے خلاف 6کروڑ کی مبینہ کرپشن کا انکشاف’ نیب لاہور نے مذکورہ افسران کے خلاف شکایات کی تصدیق کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد عامر رضا نے اپنی تعیناتی کے دوران ڈویژنل ماڈل کالج کی تعمیر ومرمت’ غیر قانونی بھرتیوں اور میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے کی خردبرد کی جبکہ ڈی پی ایس کیمپس کی زمین کی منتقلی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بطور اربن ٹرانسپورٹ کے انچارج کی حیثیت سے ڈرائیوروں کی جعلی بھرتیاں ظاہر کر کے لاکھوں روپے کی تنخواہیں بھی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں میں بھی لاکھوں کی کرپشن کے الزامات ہیں جس پر نیب لاہور نے سرکاری افسران کی جانب سے کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آنے پر چیف سیکرٹری پنجاب نے فوری طور پر انکوائری کر کے رپورٹ طلب کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں